Posts

Showing posts with the label Reviews On Books

Book : Mera Ishq Sufiyana By Kanwal riaz, Reviewer : Nimra Malik

Image
  کتاب : میرا عشق صوفیانہ  مصنفہ : کنول ریاض  تبصرہ نگار : نمرہ ملک کنول ریاض سچے لفظوں کی منفرد لکھاری ہیں۔میری پیاری دوست ہیں مگر آج ان کی کتاب سامنے آنے پہ میں نے اک قاری کی حثیت سے اسے پڑھا ہے۔دوستی کو درمیا ن سے ہٹا کے پڑھا تو مجھ پہ ڈھیروں انکشافات ہوئے۔بظاہر سیدھی سادی کنول ریاض کے افسانوں میں بطور خاص عورت کیسے سانس لیتی ہے،دکھ کیسے بولتے ہیں،معاشرتی برائیاں کیسے بے نقاب ہوتی ہیں ،سماجی بیماریاں کیسے کیسے حالات سے نبرد آزما ہوتی ہیں اور ہنستے کھیلتے چہرے کیسے کیسے دکھ چھپا کے جیتے ہیں،یہ سب کنول کی تحریروں کی عکاسی کرتے نظر آتے ہیں۔ ’’میرا عشق صوفیانہ‘‘ علی میاں پبلیکیشنز ؛لاہور سے شائع ہوئی ہے۔اس کتاب کا انتساب ہر بیٹی کی طرح اپنے باپ کو آئیڈیل ماننے والی کنول ریاض نے اپنے والد مرحوم کے نام لکھا ہے کہ وہ مہکتی یاد بن کر مجھ میں زندہ ہیں۔فوزیہ شفیق نے بہت محبت بھرے انداز میں جاندار دیباچہ لکھا ہے ۔وہ لکھتی ہیں’’کنول ریاض کو بہت اچھی طرح سے پتہ ہے کہ کہانی کا تانا بانا بنتے اس کے حقیقی تقاضے نبھاہنے بے حد ضروری ہیں۔ان کے لکھنے،بات کہنے کا الگ ہی ان...

Reviewer : Narmeen Surahio, Book : Mere Bhi Sanam Khane by Quratulain Hyder,

Image
#Bookreview ناول : میرے بھی صنم خانے مصنفہ : قرۃالعین حیدر صنف : ناول ناشران : سنگِ میک پبلشرز Rating : 4.8/5 ناول "میرے بھی صنم خانے از قراۃ العین حیدر" کے نام💞 تیرے بھی صنم خانے، میرے بھی صنم خانے دونوں کے صنم خاکی، دونوں کے صنم فانی (علامہ اقبال) ایسی کہانی جو ہماری پسندیدگی، کرئیر، ہنر کے Idealism سے شروع ہوتی ہے اور اختتام پذیر وہاں ہوتی ہے جہاں سوچا بھی نہیں ہوتا... ہم بھی کتنے پاگل ہیں نا! زندگی Intellectual (دانشور) بن کر گزارنا چاہتے ہیں اور پھر ان رعنائیوں کو بھی یاد کرتے ہیں اور کبھی یونہی مستی مزاق کرتے اور بیٹھے بیٹھے فلسفی بن جاتے ہیں!! ہم عجیب ہیں.. یہ سب Ideals ہی تو ہیں.. جن کے پیچھے ہم ساری زندگی بھاگتے ہیں.. بس اس کہانی سے ایک اقتباس لیکن واقعہ یہ ہے کہ ہم آگے کبھی نہیں بڑھ پاتے..!! ایسا ناول جو میں کبھی بھول نہیں پاؤں گی...! کبھی بھی نہیں..

Reviewer : Rehana Aijaz, Book : Rah e Yar Teri Barishein By Kubra Naveed

Image
Book : Rah e Yar teri Barishein Writer : Kubra Naveed Price : 500 pkr  Pages : 224 Publisher : Ilm. O Irfan Publishers Category : Novel Review : Rehana Aijaz ناول : راہِ یار تیری بارشیں   مصنف : کبریٰ نوید صفحات: 224 قیمت: 500 پاکستانی روپے  صنف : ناول ناشران : علم و عرفان پبلشرز  تبصرہ : ریحانہ اعجاز   بہت عرصے سے شور سنائی دے رہا تھا کہ " راہِ یار تیری بارشیں " زبردست جا رہا ہے ( یہ اس وقت کی بات جب قسط وار آ رہا تھا ) بے شمار تبصرے نگاہوں کے سامنے آتے رہے ، میں نے بھی ایک دو اقساط پڑھیں تب ہی اندازہ ہو گیا کہ کچھ ایسا غلط نہیں کہا جا رہا کہ ایک چاول کے دانے سے پوری دیگ کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ، لیکن وائے افسوس کہ آن لائن پڑھنا اپنے بس کی بات نہیں ، سو لاکھ چاہنے پر بھی اس ناول سے لطف اندوز نہ ہو پائی ،  اور آج جبکہ یہ ناول کتابی شکل میں نہ صرف میرے ہاتھوں میں ہے بلکہ میں اسے پورا پڑھ بھی چکی ہوں تو میری خوشی دیدنی ہے ، صفحہ اول سے صفحہ آخر تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا مجھے اس ناول نے اور ایک مدت بعد ...

Reviewer : Zeest Fatima, Book : Dua Dete Hein Lafz mere by Rehana Aijaz

Image
Book : Dua Dete Hein Lafz Mere  Poetess : Rehana Aijaz  Price : 300 pkr  Pages : 128 Publisher : Ilm O Irfan Publishers  Category : Poetry Book Reviewer : Zeest Fatima Alam کتاب : دعا دیتے ہیں لفظ میرے  شاعرہ : ریحانہ اعجاز قیمت : 300 پاکستانی روپے  صفحات : 128 ناشران : علم و عرفان پبلشرز مبصر : زیست فاطمہ عالم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں کسی انسان کی گہرائی ماپنی ہو تو اس کے لفظوں کو پڑھو ۔بظاہر سادہ نظر آنے والیں ریحانہ اعجاز اندر سے کتنی گہری ہیں یہ کبھی پتا نہ نہ چل پاتا اگر ان کی سحرانگیز نظموں غزلوں قطعات میں بکھرے موتیوں کی صورت گہرے معنوں سے لبریز لفظوں سے آشنائی نہ ہوتی ۔ ہر لفظ گویا ایک مکمل کہانی رکھتا ہے میری نظر میں اس طرح شعر یا نظم کہنا بھی شاعر کے فن کی معراج ہی ہے کہ پڑھنے والا اس کے ہر لفظ پہ چونکتا چلا جائے اور نظم ختم ہوجائے مگر وہ تیزی سے اپنی نگاہیں نظم کے آخری لفظ سے اٹھائے اور پہلے لفظ پہ جما دے اور جب دوبارہ پڑھے تو ایک نئی کہانی اس کی منتظر ہو ۔ ریحانہ اعجاز کے لفظوں میں صرف دعا ہی نہیں محب...

Reviewer : Ibrahim Hussain Abdi, Book : Bachpan Ka December by Hashim Nadeem

Image
Book : Bachpan Ka December  Writer : Hashim Nadeem Price : 800 pkr Pages : 320 Publisher : Ilm k Irfan Publishers Category : Novels Reviewer : Ibrahim Hussain Abdi کتاب : بچپن کا دسمبر مصنف : ہاشم ندیم قیمت : 800 پاکستانی روپے صفحات : ٣٨٠ ناشران : علم و عرفان پبلشرز صنف : ناول مبصر :  ابرہیم حسین عابدی  ایک ایسا ناول جو آپ کو آپ کے بچپن کے دسمبر میں جانے پہ مجبور کردے گا. بچپن کی شرارتوں، بھائی بہن کے جھگڑوں، باپ کی مار، ماں کا بچانا، اسکول ومدرسہ میں پڑھنا، جوانی کی دہلیز پہ قدم رکھنا، بچپن کی محبت جب محبت کی م سے بھی واقفیت نہ ہو، جوانی میں اسی محبت کا پروان چڑھنا. آٹھ سالہ بڑی محبوبہ سے عشق کی حسین اور الم ناک کہانی. بچپن کے دوست بھی کتنے قیمتی ہوتے ہیں. پھر جن کو عباد کی طرح بے لوث اور پرخلوص دوست مل جائے تو سبحان اللہ. بچپن، لڑھکپن اور جوانی کی حسین یادوں، شرارتوں کے ساتھی، مشکلات میں ساتھ دینے والے دوست. پیار کرنے والا گھرانہ: “مجھے کالونی میں داخل ہوتے دیکھ کر وہ سارے پاگل ہی تو ہوگئے تھے. سب سے پہلے بالے کی نظر مجھ پہ پڑی. وہ...

Reviewer: Kainat Bashir, Book: Jarneli Sarak By Sher Shah Suri

Image
Book : Jarneli Sarak Writer : Sher Shah Suri Price: Pages : 316 Publisher Category : Safarnama Reviewer : Kainat Bashir (Karachi) کتاب : جرنیلی سڑک مصنف : شیر شاہ سوری قیمت : صفحات : 316 ناشران :  صنف : سفرنامہ (مبصر : کائنات بشیر (کراچی جرنیلی سڑک ایک منفردکتاب، بہترین رنگین سرورق اور عنوان اس قدر خوبصورت جو کسی بھی کتاب دوست کی توجہ کھینچنےکے لیے کافی ہے۔ سرورق پر ایک طویل شاہراہ اور گھوڑے پر بیٹھے اِک شاہسوار کی تصویر ہے۔اور حدِ نظر تک راہ، راستہ اور منزل تک پہنچنے کے لیےسفر، مسافر اور مسافت کاتاثر ابھرتا ہے جو اتنا مضبوط اور دلکش ہے کہ قاری کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ عنوان کو دیکھا جائے تو یہ نسیم حجازی کے کسی تاریخی ناول کی عکاسی کرتا ہے۔ جیسے داستانِ مجاہد، شاہین اور آخری چٹان وغیرہ... شیر شاہ سوری کی جرنیلی سڑک ۔۔اب اپنی پہچان آپ بن چکی ہے۔سرورق پہ سفرنامہ لکھا ہے لیکن پیش لفظ میں مصنف نے لکھا ہے کہ کبھی کبھی اس پہ تاریخ کی داستانوں کا گماں ہو گا۔۔لیکن یہ بات کتاب پڑھ کر قاری خود طے کرتا ہے۔اوّل تو وہ انتساب میں لکھے اس شعر ...

Reviewer: Aina Rani, Book: Parizaad by Hashim Nadeem

Image
Book : Parizad Writer : Hashim Nadeem Price : 700 pkr Pages : 240 Publisher : Ilm o Irfan Publishers Category : Novel Reviewer : Aina Rani کتاب : پری زاد مصنف : ہاشم ندیم قیمت : 700 روپے صفحات : 240 ناشران : علن و عرفان پبلشرز  صنف : ناول مبصر : عیناء رانی المیہ یہ ہے کہ صورتیں، سیرتوں پر حاوی ہو جاتی ہیں اور رویے متاثرہ انسان کو وحشتوں کے صحرا میں ایسا دھکیلتے ہیں کہ منزلیں اس سے روٹھ جاتی ہیں اور سراب سے بھی کوئی سروکار نہیں رہ جاتا.  ہاں ایسے رویے ہر آدم زاد کی فطرت نہیں ہوتے کہ جو دل کی آنکھیں ہمیشہ کھلی رکھتا ہے وہ سیاہ موتی کی قدر بھی پہچان لیتا ہے.  پری زاد کو انھیں رویوں نے اتنا توڑا کہ وہ احساس کمتری کے گہرے کنویں میں ایسا گرا کہ پھر وہیں کا ہو کر رہ گیا.  قرأت العین کی بینائی تو اللہ تعالٰی نے اس سے واپس لے لی تھی مگر دل کی آنکھوں کی بصیرت ایسی دی تھی کہ وہ سیاہ موتی کی قدر بخوبی جانتی تھی کہ پہلی نظر اس سیاہ موتی، در بدر بھٹکے اس جوگی کے نام کر چھوڑی تھی .  پری زاد اور قرأت العین کے مجرم معاشرے کے ایسے ...

Reviewer : Rehana Aijaz, Book : Khamoshiyan By Ambreen Akhtar

Image
Book : Khamoshiyan Writer : Ambreen Akhtar Price : 300 Pages : 192 Publisher : Ilm O Irfan Publishers Category : Short Stories, Novel Review : Rehana Aijaz کتاب : خاموشیاں مصنف : عنبرین اختر قیمت : 300 صفحات : 192 ناشران : علم و عرفان پبلشرز  صنف : افسانے، ناول مبصر : ریحانہ اعجاز خاموشیاں عنبرین کے افسانوں کا ایک خوبصورت مجموعہ ہے، گو کہ یہ عنبرین کی پہلی کتاب ہے لیکن ماشاءاللہ بہت اچھا اندازِ بیان ہے عنبرین کا، یاد یاد رہے ایک مصنفہ ہونے کے ساتھ ساتھ عنبرین ایک بہترین شاعرہ بھی ہیں!! عنبرین کا یہ ناول خاموشیاں اپنے اندر مکمل گھریلو افسانے سموئے ہوئے ہے ، جن میں ہلکا پھلکا روماس بھی ہے ، اور زندگی کی کٹھنائیاں بھی ، جس میں گھروں میں رہنے والی  باہر آنے جانے والی ، افس میں کام کرنے والی ، اپنے آنکھوں میں  سپنے سجانے والی اور تشنہ رہ جانے والی لڑکیوں کو خاص طور پر موضوعِ سخن   بنایا گیا ہے ، زندگی کی مشکلات میں ، گھریلو ماحول میں پرورش پانے والی لڑکیاں کب کب کہاں اور کس طرح کن حالات کا سامنا کرتی ہیں عنبرین کافی حد تک...

Reviewer : Hassan Imam, Book : Qalam, Qartas Aur Qandeel

Image
Book : Qalam, Qartas Aur Qandeel Writer : Mahmood Zafar Iqbal Hashmi Price : 700 pkr Pages : 288 Publisher : Mavra Publishers Category : Novels Review : Hassan Imam کتاب : قلم، قرطاس اور قندیل  مصنف : محمود ظفر اقبال ہاشمی  قیمت : 700 صفحات : 288 ناشران : ماورا پبلشرز  صنف : ناولز مبصر : حسن امام جناب محمود ظفر اقبال ہاشمی ایک درویش صفت قلم کار ہیں ۔ان کی شخصیت کے گرد غور و فکر کا ایک دائرہ کھنچا ہوا سا لگتا ہے جیسے وہ کسی خواب کی خوش کن تعبیر کے متلاشی ہوں ۔ میں نے اب تک ان کی دو کتابیں پڑھی ہیں ، اور ان کتابوں کے مطالعہ سے ان کے بارے میں پہلا تاثر یہی قائم ہوتا ہے ۔ وہ ایک آدرش وادی ادیب ہیں ۔ ان کی کہانیوں کا خمیر معاشرے میں پھیلے ہوئے بےشمار واقعات اور روز مرہ کے سانحات کی ان بوالعجمیوں سے اُٹھا ہے جہاں بے اماں زندگی رہتی ہے ۔ انہوں نے انسان کی بپتا کو اپنے رنگ میں زبان دی ہے اور کہانیوں کے ذریعہ کرداروں  کے وہ پیکر تراشے ہیں جو ہم سے کچھ کہنا چاہتے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ کہانی خود بیان نہیں کرتے بلکہ کرداروں کی آپ بیتی ...

Reviewer: Shagufta Yasmin, Book: Mangi Hui Muhabbat By M. Iqbal Abid

Image
Book :  Mangi Hui Muhabbat Writer : Muhammad Iqbal Abid Price : 750 pkr Pages : 470 Publisher : Akhtar Khan Publisher (Sahiwal)  Category : Novel Review : Shagufta Yasmin کتاب : مانگی ہوئی محبت مصنف : محمد اقبال عابد قیمت : 750 صفحات : 470 ناشران : اختر خان پبلشرز - ساہیوال صنف : ناولز مبصر : شگفتہ یاسمین "مانگی ہوئی محبت" محبت کا جذبہ اتنا پاکیزہ اور خوددار ہوتا ہے کہ مانگنے پہ اکتفا نہیں کرتا, ہم چیزیں تو استعارہ کے طور پہ مانگ کے لا سکتے ہیں مگر محبت............ ایک ایسی جادوئی کیفیت, ایک سحر انگیز جذبہ, جسے محبوب سے مانگنے پہ پیار کرنے والا خود کو تو بہت چھوٹا محسوس کرتاہی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ اس بات کو محبت کی توہین بھی سمجھتا ہے.......جی ہاں,,,ایسی ہی ایک محبت جوایک غریب نوجوان جس کا باپ ملاح, حلال روزی کمانے والا, کبھی بھی مانگے کی محبت پہ اکتفا نہیں کرتا وہ اپنے خالص کردار اور خلوصِ محبت سے اپنی کھوئی ہوئی محبت کو دوبارہ پا لیتا ہے....  ہاں جی....."یہ مانگی ہوئی محبت " اُس ناول کانام ہے جو  کامرس کالج میاں چنوں کے پروفیسر...

Reviewer: Hira Qureshi, Book: Tooti Hui Sarak by Mohammad Jamil Akhtar

Image
Book : Tooti Hui Sarak Writer : Mohammad Jamil Akhtar  Price : 300 pkr  Pages : 120 Publisher : Pakistan Adab Publisher  Category : Short Stories Review : Haniya Ahmed کتاب : ٹوٹی ہوئی سڑک مصنف : محمد جمیل اختر قیمت :  300 صفحات : 120 ناشران : پاکستان ادب پبلشر  صنف : افسانے  مبصر : حرا قریشی یوں لگتا ہے آج کل لفظ مجھ سے ناراض اور دامن چھڑاۓ چھڑاۓ پھرتے ہیں...دل کسی حشرات الارض کے بل کی طرح تاریک ہے...آنکھیں ڈر کے معبد میں سجدہ نشیں...روح محروم یقیں اور دماغ قباۓ ضعیفی میں بڑی فرصت سے لپٹ کر رہ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ کتنے دن سے ایک بے مثل افسانوں کا مجموعہ میرے سرہانے دھرا ہے ...کبھی کبھی تکیے کے پاس سے سرک کر میری نرم گرم آغوش میں بھی محو استراحت ہو جاتا ہے تو کبھی میرے رخ افسردہ پر اپنا بھاری بھرکم دانش مندانہ سر رکھ کر آنکھیں موندے لمبی تان کر سو جاتا ہے....تو کبھی خفگی بھری نگاہوں سے ٹکٹکی باندھ کر دیکھے جاتا ہے...سکوں آفریں ایام ذیست میں جانے یہ کیسی بے ثباتی آتی جا رہی ہے...سمجھ سے بالاتر ہے...!!! بہرکیف ایک ادنی سی ک...

Reviewer: Haniya Ahmed, Book: Tooto Hui sarak by Mohammad Jamil Akhtar

Image
Book : Tooti Hui Sarak Writer : Mohammad Jamil Akhtar  Price : 300 pkr  Pages : 120 Publisher : Pakistan Adab Publisher  Category : Short Stories Review : Haniya Ahmed کتاب : ٹوٹی ہوئی سڑک مصنف : محمد جمیل اختر قیمت :  300 صفحات : 120 ناشران : پاکستان ادب پبلشر  صنف : افسانے  مبصر : ہانیہ احمد کسی فلسفی کا کہنا ہے کہ ”اگر انسان اپنی نسیان کی طاقت سے کام نہ لے تو ماضی کے محرکات اس کی زندگی پر محیط ہوجائیں اور پھر وہ تا عمر مایوسی، اضطراب اور تناؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔“ یا اضطراب اگر کسی اور طرح اثر انداز ہو تو اندر موجود بے چینی کسی پل بھی سکون سے بیٹھنے نہیں دیتی۔ اسی اضطراب کو اگر ایک توانائی سمجھ لیں تو ایک صورت جنون بھی بن سکتی ہے۔ اسی جنوں کو کسی تحریک کا باعث بنا دیا جائے تو تاریخ معرکوں سے پر نظر آنے لگتی ہے۔ جیسے محمد جمیل اختر صاحب نے بھی اپنے پیش لفظ میں کہا ہے کہ: “افسانوں کی کتاب پر میں پیش لفظ کو اضافی سمجھتا ہوں، میں نے جو کچھ کہنا تھا وہ افسانوں میں کہہ دیا ہے۔” میرے ہاتھوں میں سولہ افسانوں اور ...

میں جناح کا وارث ہوں از محمود ظفر اقبال ہاشمی

Image
Book : Mai Jinnah Ka Waris Hun Writer : Mahmood Zafar Iqbal Hashmi Price : 800 Pages : 352 Publisher : mavra Publishers  Category : Novel  Review : Neelum Shehzadi کتاب : میں جناح کا وارث ہوں مصنف : محمود ظفر اقبال ہاشمی  قیمت : 800 صفحات : 352 ناشران : ماورا پبلشرز  مبصر : نیلم شہزادی  اس وقت میرے ہاتھوں میں ایک ایسی نایاب کتاب ہے  جو آنے والے وقتوں میں اپنی مثال آپ ہو گی ..  جو ہر پاکستانی کے لیے ہے -جسے قومی کتاب کہہ کر پکارا جائے گا(ان'شاءاللہ )- یہ میری خواہش ہونے کے علاوہ   سبز غلاف میں لپیٹے اس  صحیفہ کے اصل مقام کی نشان دہی بھی ہے-  اک سچے کھرے  محب وطن نے سلطانی عصا تھام کر حکومت کے ایوانوں میں اڑتی ریت کے کالے بگولوں کو  شکست دی  ہے .. اور اس محاز پہ کھڑے  محافظ " سر ہاشمی "  کا واحد و یکتا ہتھیار "محبت" ہے .. سیاست دانوں کوایسی خوب صورت نصیحت کسی نے نہ کی ہو گی .  جذبات کی زیادتی کے باعث الفاظ نا قابل گرفت ہوئے جا رہے ہیں   -  چھوٹی چھوٹی گلیوں میں...