Posts

Showing posts from December, 2018

Reviewer : Narmeen Surahio, Book : Mere Bhi Sanam Khane by Quratulain Hyder,

Image
#Bookreview ناول : میرے بھی صنم خانے مصنفہ : قرۃالعین حیدر صنف : ناول ناشران : سنگِ میک پبلشرز Rating : 4.8/5 ناول "میرے بھی صنم خانے از قراۃ العین حیدر" کے نام💞 تیرے بھی صنم خانے، میرے بھی صنم خانے دونوں کے صنم خاکی، دونوں کے صنم فانی (علامہ اقبال) ایسی کہانی جو ہماری پسندیدگی، کرئیر، ہنر کے Idealism سے شروع ہوتی ہے اور اختتام پذیر وہاں ہوتی ہے جہاں سوچا بھی نہیں ہوتا... ہم بھی کتنے پاگل ہیں نا! زندگی Intellectual (دانشور) بن کر گزارنا چاہتے ہیں اور پھر ان رعنائیوں کو بھی یاد کرتے ہیں اور کبھی یونہی مستی مزاق کرتے اور بیٹھے بیٹھے فلسفی بن جاتے ہیں!! ہم عجیب ہیں.. یہ سب Ideals ہی تو ہیں.. جن کے پیچھے ہم ساری زندگی بھاگتے ہیں.. بس اس کہانی سے ایک اقتباس لیکن واقعہ یہ ہے کہ ہم آگے کبھی نہیں بڑھ پاتے..!! ایسا ناول جو میں کبھی بھول نہیں پاؤں گی...! کبھی بھی نہیں..

Reviewer : Rehana Aijaz, Book : Rah e Yar Teri Barishein By Kubra Naveed

Image
Book : Rah e Yar teri Barishein Writer : Kubra Naveed Price : 500 pkr  Pages : 224 Publisher : Ilm. O Irfan Publishers Category : Novel Review : Rehana Aijaz ناول : راہِ یار تیری بارشیں   مصنف : کبریٰ نوید صفحات: 224 قیمت: 500 پاکستانی روپے  صنف : ناول ناشران : علم و عرفان پبلشرز  تبصرہ : ریحانہ اعجاز   بہت عرصے سے شور سنائی دے رہا تھا کہ " راہِ یار تیری بارشیں " زبردست جا رہا ہے ( یہ اس وقت کی بات جب قسط وار آ رہا تھا ) بے شمار تبصرے نگاہوں کے سامنے آتے رہے ، میں نے بھی ایک دو اقساط پڑھیں تب ہی اندازہ ہو گیا کہ کچھ ایسا غلط نہیں کہا جا رہا کہ ایک چاول کے دانے سے پوری دیگ کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ، لیکن وائے افسوس کہ آن لائن پڑھنا اپنے بس کی بات نہیں ، سو لاکھ چاہنے پر بھی اس ناول سے لطف اندوز نہ ہو پائی ،  اور آج جبکہ یہ ناول کتابی شکل میں نہ صرف میرے ہاتھوں میں ہے بلکہ میں اسے پورا پڑھ بھی چکی ہوں تو میری خوشی دیدنی ہے ، صفحہ اول سے صفحہ آخر تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا مجھے اس ناول نے اور ایک مدت بعد ...

Ghulam Abbas k Afsane Katba ka Fani Jaiza by Mah Jabeen , غلام عباس کے افسانے کتبہ کا فنی جائزہ از ماہ جبین

Image
غلام عباس کے افسانے کتبہ کا فنی جائزہ از : ماہ جبین غلام عباس 17 نومبر 1909ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی تعلیم لاہور میں مکمل کی۔ آل انڈیا ریڈیو کے رسالے "آواز" اور ریڈیو پاکستان کے رسالے "آہنگ" کے مدیر رہے۔ 1954ء سے لے کر 1967ء تک بی بی سی کی اردو سروس سے منسلک رہے۔ انہوں نے متعدد افسانے اور ناول لکھے اور صدر ایوب خان کی کتاب "فرینڈز ناٹ ماسٹرز" کا اردو زبان میں ترجمہ بھی کیا تھا۔ اُن کے افسانوی مجموعوں میں 'آنندی'، 'جاڑے کی چاندنی'، 'کن رس'، 'دھنک' اور'گوندنی والا تکیہ'جبکہ تراجم میں'زندگی نقاب چہرے'، 'الحمرا کے افسانے' اور 'انگریزی افسانے' شامل ہیں۔ وہ ماہنامہ "تہذیب نسواں" اور بچوں کے رسالے "پھول" کے ایڈیٹر بھی رہے۔ انہوں نے بچوں کے لیے نظموں کی کتاب "چاند تارا" بھی لکھی۔ غلام عباس کو ان کی کتاب "جاڑے کی چاندنی" پر آدم جی ادبی انعام ملا۔ اس کے علاوہ 1967ء میں حکومتِ پاکستان نے انہیں ستارہ ٔامتیاز کا اعزاز بھی عطا کیا...