Posts

Showing posts with the label Reviews

Book : Mera Ishq Sufiyana By Kanwal riaz, Reviewer : Nimra Malik

Image
  کتاب : میرا عشق صوفیانہ  مصنفہ : کنول ریاض  تبصرہ نگار : نمرہ ملک کنول ریاض سچے لفظوں کی منفرد لکھاری ہیں۔میری پیاری دوست ہیں مگر آج ان کی کتاب سامنے آنے پہ میں نے اک قاری کی حثیت سے اسے پڑھا ہے۔دوستی کو درمیا ن سے ہٹا کے پڑھا تو مجھ پہ ڈھیروں انکشافات ہوئے۔بظاہر سیدھی سادی کنول ریاض کے افسانوں میں بطور خاص عورت کیسے سانس لیتی ہے،دکھ کیسے بولتے ہیں،معاشرتی برائیاں کیسے بے نقاب ہوتی ہیں ،سماجی بیماریاں کیسے کیسے حالات سے نبرد آزما ہوتی ہیں اور ہنستے کھیلتے چہرے کیسے کیسے دکھ چھپا کے جیتے ہیں،یہ سب کنول کی تحریروں کی عکاسی کرتے نظر آتے ہیں۔ ’’میرا عشق صوفیانہ‘‘ علی میاں پبلیکیشنز ؛لاہور سے شائع ہوئی ہے۔اس کتاب کا انتساب ہر بیٹی کی طرح اپنے باپ کو آئیڈیل ماننے والی کنول ریاض نے اپنے والد مرحوم کے نام لکھا ہے کہ وہ مہکتی یاد بن کر مجھ میں زندہ ہیں۔فوزیہ شفیق نے بہت محبت بھرے انداز میں جاندار دیباچہ لکھا ہے ۔وہ لکھتی ہیں’’کنول ریاض کو بہت اچھی طرح سے پتہ ہے کہ کہانی کا تانا بانا بنتے اس کے حقیقی تقاضے نبھاہنے بے حد ضروری ہیں۔ان کے لکھنے،بات کہنے کا الگ ہی ان...

Reviewer : Narmeen Surahio, Book : Mere Bhi Sanam Khane by Quratulain Hyder,

Image
#Bookreview ناول : میرے بھی صنم خانے مصنفہ : قرۃالعین حیدر صنف : ناول ناشران : سنگِ میک پبلشرز Rating : 4.8/5 ناول "میرے بھی صنم خانے از قراۃ العین حیدر" کے نام💞 تیرے بھی صنم خانے، میرے بھی صنم خانے دونوں کے صنم خاکی، دونوں کے صنم فانی (علامہ اقبال) ایسی کہانی جو ہماری پسندیدگی، کرئیر، ہنر کے Idealism سے شروع ہوتی ہے اور اختتام پذیر وہاں ہوتی ہے جہاں سوچا بھی نہیں ہوتا... ہم بھی کتنے پاگل ہیں نا! زندگی Intellectual (دانشور) بن کر گزارنا چاہتے ہیں اور پھر ان رعنائیوں کو بھی یاد کرتے ہیں اور کبھی یونہی مستی مزاق کرتے اور بیٹھے بیٹھے فلسفی بن جاتے ہیں!! ہم عجیب ہیں.. یہ سب Ideals ہی تو ہیں.. جن کے پیچھے ہم ساری زندگی بھاگتے ہیں.. بس اس کہانی سے ایک اقتباس لیکن واقعہ یہ ہے کہ ہم آگے کبھی نہیں بڑھ پاتے..!! ایسا ناول جو میں کبھی بھول نہیں پاؤں گی...! کبھی بھی نہیں..

Reviewer : Rehana Aijaz, Book : Rah e Yar Teri Barishein By Kubra Naveed

Image
Book : Rah e Yar teri Barishein Writer : Kubra Naveed Price : 500 pkr  Pages : 224 Publisher : Ilm. O Irfan Publishers Category : Novel Review : Rehana Aijaz ناول : راہِ یار تیری بارشیں   مصنف : کبریٰ نوید صفحات: 224 قیمت: 500 پاکستانی روپے  صنف : ناول ناشران : علم و عرفان پبلشرز  تبصرہ : ریحانہ اعجاز   بہت عرصے سے شور سنائی دے رہا تھا کہ " راہِ یار تیری بارشیں " زبردست جا رہا ہے ( یہ اس وقت کی بات جب قسط وار آ رہا تھا ) بے شمار تبصرے نگاہوں کے سامنے آتے رہے ، میں نے بھی ایک دو اقساط پڑھیں تب ہی اندازہ ہو گیا کہ کچھ ایسا غلط نہیں کہا جا رہا کہ ایک چاول کے دانے سے پوری دیگ کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ، لیکن وائے افسوس کہ آن لائن پڑھنا اپنے بس کی بات نہیں ، سو لاکھ چاہنے پر بھی اس ناول سے لطف اندوز نہ ہو پائی ،  اور آج جبکہ یہ ناول کتابی شکل میں نہ صرف میرے ہاتھوں میں ہے بلکہ میں اسے پورا پڑھ بھی چکی ہوں تو میری خوشی دیدنی ہے ، صفحہ اول سے صفحہ آخر تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا مجھے اس ناول نے اور ایک مدت بعد ...

Reviewer : Zeest Fatima, Book : Dua Dete Hein Lafz mere by Rehana Aijaz

Image
Book : Dua Dete Hein Lafz Mere  Poetess : Rehana Aijaz  Price : 300 pkr  Pages : 128 Publisher : Ilm O Irfan Publishers  Category : Poetry Book Reviewer : Zeest Fatima Alam کتاب : دعا دیتے ہیں لفظ میرے  شاعرہ : ریحانہ اعجاز قیمت : 300 پاکستانی روپے  صفحات : 128 ناشران : علم و عرفان پبلشرز مبصر : زیست فاطمہ عالم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں کسی انسان کی گہرائی ماپنی ہو تو اس کے لفظوں کو پڑھو ۔بظاہر سادہ نظر آنے والیں ریحانہ اعجاز اندر سے کتنی گہری ہیں یہ کبھی پتا نہ نہ چل پاتا اگر ان کی سحرانگیز نظموں غزلوں قطعات میں بکھرے موتیوں کی صورت گہرے معنوں سے لبریز لفظوں سے آشنائی نہ ہوتی ۔ ہر لفظ گویا ایک مکمل کہانی رکھتا ہے میری نظر میں اس طرح شعر یا نظم کہنا بھی شاعر کے فن کی معراج ہی ہے کہ پڑھنے والا اس کے ہر لفظ پہ چونکتا چلا جائے اور نظم ختم ہوجائے مگر وہ تیزی سے اپنی نگاہیں نظم کے آخری لفظ سے اٹھائے اور پہلے لفظ پہ جما دے اور جب دوبارہ پڑھے تو ایک نئی کہانی اس کی منتظر ہو ۔ ریحانہ اعجاز کے لفظوں میں صرف دعا ہی نہیں محب...

Reviewer : Ibrahim Hussain Abdi, Book : Bachpan Ka December by Hashim Nadeem

Image
Book : Bachpan Ka December  Writer : Hashim Nadeem Price : 800 pkr Pages : 320 Publisher : Ilm k Irfan Publishers Category : Novels Reviewer : Ibrahim Hussain Abdi کتاب : بچپن کا دسمبر مصنف : ہاشم ندیم قیمت : 800 پاکستانی روپے صفحات : ٣٨٠ ناشران : علم و عرفان پبلشرز صنف : ناول مبصر :  ابرہیم حسین عابدی  ایک ایسا ناول جو آپ کو آپ کے بچپن کے دسمبر میں جانے پہ مجبور کردے گا. بچپن کی شرارتوں، بھائی بہن کے جھگڑوں، باپ کی مار، ماں کا بچانا، اسکول ومدرسہ میں پڑھنا، جوانی کی دہلیز پہ قدم رکھنا، بچپن کی محبت جب محبت کی م سے بھی واقفیت نہ ہو، جوانی میں اسی محبت کا پروان چڑھنا. آٹھ سالہ بڑی محبوبہ سے عشق کی حسین اور الم ناک کہانی. بچپن کے دوست بھی کتنے قیمتی ہوتے ہیں. پھر جن کو عباد کی طرح بے لوث اور پرخلوص دوست مل جائے تو سبحان اللہ. بچپن، لڑھکپن اور جوانی کی حسین یادوں، شرارتوں کے ساتھی، مشکلات میں ساتھ دینے والے دوست. پیار کرنے والا گھرانہ: “مجھے کالونی میں داخل ہوتے دیکھ کر وہ سارے پاگل ہی تو ہوگئے تھے. سب سے پہلے بالے کی نظر مجھ پہ پڑی. وہ...

Reviewer: Hira Qureshi, Book: Tooti Hui Sarak by Mohammad Jamil Akhtar

Image
Book : Tooti Hui Sarak Writer : Mohammad Jamil Akhtar  Price : 300 pkr  Pages : 120 Publisher : Pakistan Adab Publisher  Category : Short Stories Review : Haniya Ahmed کتاب : ٹوٹی ہوئی سڑک مصنف : محمد جمیل اختر قیمت :  300 صفحات : 120 ناشران : پاکستان ادب پبلشر  صنف : افسانے  مبصر : حرا قریشی یوں لگتا ہے آج کل لفظ مجھ سے ناراض اور دامن چھڑاۓ چھڑاۓ پھرتے ہیں...دل کسی حشرات الارض کے بل کی طرح تاریک ہے...آنکھیں ڈر کے معبد میں سجدہ نشیں...روح محروم یقیں اور دماغ قباۓ ضعیفی میں بڑی فرصت سے لپٹ کر رہ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ کتنے دن سے ایک بے مثل افسانوں کا مجموعہ میرے سرہانے دھرا ہے ...کبھی کبھی تکیے کے پاس سے سرک کر میری نرم گرم آغوش میں بھی محو استراحت ہو جاتا ہے تو کبھی میرے رخ افسردہ پر اپنا بھاری بھرکم دانش مندانہ سر رکھ کر آنکھیں موندے لمبی تان کر سو جاتا ہے....تو کبھی خفگی بھری نگاہوں سے ٹکٹکی باندھ کر دیکھے جاتا ہے...سکوں آفریں ایام ذیست میں جانے یہ کیسی بے ثباتی آتی جا رہی ہے...سمجھ سے بالاتر ہے...!!! بہرکیف ایک ادنی سی ک...