Reviewer : Zeest Fatima, Book : Dua Dete Hein Lafz mere by Rehana Aijaz



Book : Dua Dete Hein Lafz Mere 
Poetess : Rehana Aijaz 
Price : 300 pkr 
Pages : 128
Publisher : Ilm O Irfan Publishers 
Category : Poetry Book
Reviewer : Zeest Fatima Alam


کتاب : دعا دیتے ہیں لفظ میرے 
شاعرہ : ریحانہ اعجاز
قیمت : 300 پاکستانی روپے 
صفحات : 128
ناشران : علم و عرفان پبلشرز
مبصر : زیست فاطمہ عالم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہتے ہیں کسی انسان کی گہرائی ماپنی ہو تو اس کے لفظوں کو پڑھو ۔بظاہر سادہ نظر آنے والیں ریحانہ اعجاز اندر سے کتنی گہری ہیں یہ کبھی پتا نہ نہ چل پاتا اگر ان کی سحرانگیز نظموں غزلوں قطعات میں بکھرے موتیوں کی صورت گہرے معنوں سے لبریز لفظوں سے آشنائی نہ ہوتی ۔ ہر لفظ گویا ایک مکمل کہانی رکھتا ہے میری نظر میں اس طرح شعر یا نظم کہنا بھی شاعر کے فن کی معراج ہی ہے کہ پڑھنے والا اس کے ہر لفظ پہ چونکتا چلا جائے اور نظم ختم ہوجائے مگر وہ تیزی سے اپنی نگاہیں نظم کے آخری لفظ سے اٹھائے اور پہلے لفظ پہ جما دے اور جب دوبارہ پڑھے تو ایک نئی کہانی اس کی منتظر ہو ۔
ریحانہ اعجاز کے لفظوں میں صرف دعا ہی نہیں محبت کا چاہت کا احساس ہونے کے ساتھ ساتھ میٹھا میٹھا درد بھی عیاں بھی ہے جیسا کہ یہ اشعار ملاحظہ فرمائیے :

 نہ آنکھیں نم کرنا پڑھ کر میرے لفظوں کو 
محبتوں سے یاد کرنا میں بس محبتوں کی تمنائی
،
اک درد مسلسل ہے جو دے ڈالا تم نے دل کو 
ہم پھر بھی مانگتے ہیں خوشیاں تیری ہر دعا میں

اتنی معنی خیز شاعری بہت کم لوگ ہی کر پاتے ہیں یعنی سادہ لفظوں میں سمندر جیسی گہرائی ، کوئی شعر پڑھا جائے تو اس میں درد کا احساس بھی پنہاں ہو شکوہ بھی ہو محبت بھی عیاں ہو تنہائی کا زہر بھی لفظوں سے چھلکتا دکھائی دےـ 
 ایسی رواں غزلیں بھی بہت کم دکھتی ہیں جن کو پڑھیں تو لفظ گنگناتے محسوس ہوں اور گنگناتے ہی جائیں حتی کہ نگاہ اختتام کا اشارہ دے ڈالے مگر ان لفظوں کی گنگناہٹ انسان کو دیر پا محظوظ کرتی رہے۔

جب نیند نہ آئے راتوں میں 
کھو جاؤں میں ان یادوں میں
جب سکھیوں سنگ جھولا جھولتی تھی
اور کوکتی تھی کوئل باغوں میں۔۔۔۔۔

الغرض ”دعا دیتے ہیں لفظ میرے “ ایک بہت منفرد اور بہترین شاعری کی کتاب ہے جو محض عشق ، جدائی ، لازوال محبت اور محبوب کے موضوعات پر پرمشتمل نہیں بلکہ اپنے ہر لفظ میں رشتوں کا خوبصورت احساس سموئے ہوئے ہے اب چاہے وہ رشتہ بھائی کا ہے یا بیٹے ، ماں کا ہے یا دھرتی ماں کا یا پھر کرکٹ کا ۔ ۔غرض زندگی کے سب رنگ اس کتاب میں موجود ہیں اس لیے فورا سے پہلے خریدیے پڑھیے اور لطف اٹھا لیجیے۔

Comments

Popular posts from this blog

Ghulam Abbas k Afsane Katba ka Fani Jaiza by Mah Jabeen , غلام عباس کے افسانے کتبہ کا فنی جائزہ از ماہ جبین

Reviewer: Shagufta Yasmin, Book: Mangi Hui Muhabbat By M. Iqbal Abid

تبصرہ : میرا عشق صوفیانہ از کنول ریاض

Reviewer : Rehana Aijaz, Book : Rah e Yar Teri Barishein By Kubra Naveed

Reviewer: Haniya Ahmed, Book: Tooto Hui sarak by Mohammad Jamil Akhtar

Reviewer : Ibrahim Hussain Abdi, Book : Bachpan Ka December by Hashim Nadeem

محفل سخن برائے خواتین کا پہلا مشاعرہ

رپورٹ برائے ۵۵ویں نشست

میں جناح کا وارث ہوں از محمود ظفر اقبال ہاشمی