رپورٹ برائے ۵۵ویں نشست

 رپورٹ برائے ۵۵ویں نشست 




٢۷ جنوری، ٢٠٢٠ء کو "محبانِ اردو ادب" کی 55 ویں نشست شعبۂ اردو میں منعقد کی گئی جو کہ اس سال کی پہلی نشست بھی تھی۔



نشست کا آغاز سوا بارہ بجے ہوا اور طلبہ کی آمد نے نشست کی رونق کو دوبالا کر دیا، جن میں سے اکثریت شعبۂ اردو سے تھی۔


 صدر کا عہدہ اویس شاہ، کتابت کا محمد بلال اور نظامت کا عہدہ فریال زہرا نے سنبھالا۔



صدرِ شعبۂ اردو ڈاکٹر رفیق احمد خان مہمانِ خصوصی تھے۔ نشست کی ابتدأ حمزہ نے اپنے غزل سے کی۔

ہمارے  لہجے  کی  تلخیاں  راز  کھولتی ہیں
ہماری   ہستی  میں   ہجر  خانہ  بنا  ہوا  ہے
ہماری نسلیں نشے کی شدت سے مر رہی ہیں
یہ  عشق   تو  بےچار ہ  بہانہ   بنا   ہوا   ہے

اسمأ جتوئی نے خوش گلوئی سے اپنی غزل پیش کی اور اویس شاہ نے "مکافاتِ عمل" پر اپنا تجزیاتی افسانہ۔ صدرِ شعبۂ اردو ڈاکٹر رفیق احمد خان نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔
کہانی سنانا انسان کی فطرت ہے، چاہے وہ قصہ ہو یا روز کی روداد۔ بعض دفعہ ہم اپنی کسی کیفیت یا حادثے کو سنانا چاہتے ہیں.... یہ ہمارا فطری ذوق ہے، فطری تسکین ہے۔

میں اس سلسلے کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں، اسے جاری رکھیں۔

اس کے بعد وجیہہ نے اپنی کاوش پیش کر کے واہ واہ سمیٹی تو محمد بلال کے "خط بنام علامہ اقبال" نے نشست کو چار چاند لگا دیے۔ محمد شفیع 
نے اپنی غزل سے تالیوں کی گونج میں اضافہ کیا۔

یہ عمارتیں، یہ پُر رونق بازار، یہ خوش لباس لوگ
بےلطف  ہیں گھر  کا جب سے  ہے  صحن  چُھوٹا 

اریبہ نے اپنی کاوش پیش کی اور بلال سلیم نے اپنے ناول عشقِ خودی کا دیباچہ۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے فریال، نیرنجن، فلزا کمال، آمنہ حبیب___ چاند اور فیروز راہی نے غزلیں پیش کیں جس نے نشست میں ایک سماں سا باندھ دیا۔ سراج کے اشعار نے لوگوں کو تالیاں بجانے پر مجبور کردیا۔ غزل پیش کرتے ہوئے عروبہ کے انداز میں جھلکتے اعتماد نے خوش کن اثرات کو دوبالا کردیا۔ سلیمان نے اپنے مخصوص انداز میں غزل پڑھی۔ صدام حسین، کنیز فاطمہ، رضا اور شاہد حسین کے کلام سے نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ بلاشبہ یہ نشست کامیاب ثابت ہوئی اور ادبی ذوق رکھنے والے سامعین کے جوش و خروش نے اسے کامیاب ترین
بنایا۔

رپورٹر
نرمین سرھیو



Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Ghulam Abbas k Afsane Katba ka Fani Jaiza by Mah Jabeen , غلام عباس کے افسانے کتبہ کا فنی جائزہ از ماہ جبین

Reviewer: Shagufta Yasmin, Book: Mangi Hui Muhabbat By M. Iqbal Abid

تبصرہ : میرا عشق صوفیانہ از کنول ریاض

Reviewer : Rehana Aijaz, Book : Rah e Yar Teri Barishein By Kubra Naveed

Reviewer: Haniya Ahmed, Book: Tooto Hui sarak by Mohammad Jamil Akhtar

Reviewer : Ibrahim Hussain Abdi, Book : Bachpan Ka December by Hashim Nadeem

محفل سخن برائے خواتین کا پہلا مشاعرہ

میں جناح کا وارث ہوں از محمود ظفر اقبال ہاشمی