Kitabi Vibes Jamshoro Chapter - Book Club First sitting Report





کتابی وائبس کمیونٹی کے "بک کلب" جامشورو چیپٹر کی پہلی کامیاب نشست....!

کتابی وائبس ایک کمیونٹی ہے- "کتابی وائبس" بک کلب جامشورو چیپٹر کی تشکیل ینگ ویمن رائیٹرز فارم - کراچی چیپٹر اور ایکسٹریم انسٹیٹیوٹ آف نالج کے تعاون سے قرار پائی- اس کی پہلی نشست منگل کے دن مورخہ ٢٨ اگست ٢٠١٨ کو اردو ڈپارٹمنٹ، آرٹس فیکلٹی، یونیورسٹی آف سندھ، جامشورو میں منعقد ہوئی- بارہ بجے تک باقاعدہ نشست کا آغاز ہو چکا تھا- نشست کی منتظم نرمین سرھیو تھیں- محترم  ممبرز کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ مسرت رہی- سب کو رائٹنگ پیڈ اور قلم دیے گئے- ممبرز سے نشست کے حوالے سے توقعات لکھوائی گئیں- جس میں ادب، معلومات اور اعتماد کا ذکر سرِ فہرست رہا- کتابی وائبس کمیونٹی کا باقاعده تعارف ہوا- تعاون کردہ تنظیموں کا بھی ذکر کیا گیا- مصنف اور کہانی (آپا از ممتاز مفتی) کا ابتدائی تعارف ہوا- کہانی کے پسندیدہ کردار، مکالمے، اقتباس اور سطر کے متعلق سب نے اپنی رائے دی- سنیکس سرو کیے گئے- بحث مباحثے (ڈسکشن) کے لیے تیار کردہ سوالات چٹس پر لکھے گئے اور باری باری ہر ممبر نے چٹ سے سوال پڑھا اور اس پر گفتگو ہوئی- مکالمہ اور کردار نگاری زیادہ تر زیرِ بحث رہے- ممتاز مفتی کا افسانہ آپا مضبوط کہانی پیش کرتا ہے اور نفسِ لاشعور (بقلم مصنف) ، انسانی فطری رویے اور نفسیات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے- ہر کردار کی کہانی میں مضبوط حیثیت تھی اس لیے گفتگو اور بحث دلچسپ رہی- ایسا بھی ہوا کہ جو رائے نشست سے پہلے قائم تھی اس میں واضح تبدیلی آئی- بحث و مباحثہ (ڈسکشن) ڈیڑھ گھنٹے چلا- سب ممبرز نے گفتگو میں بھر پور شرکت کی اور ایک دوسرے کی رائے کا احترام کیا- ماحول دوستانہ رہا- پھر بک مارکس کارنرس (بجانب کتابی وائبس) دیے گئے اور بک مارکس (بجانب کتاب گھر) دیے گئے- ایکٹو ممبر کی کتاب جو کتاب گھر والوں نے تحفتاً پیش (اسپانسر) کی "فلزا کمال" جیتیں- نشست کے حوالے سے ری ویو لیا گیا اور یوں بک کلب کی پہلی نشست اپنے اختتام کو پہنچی-
جزاک اللہ

Comments

Popular posts from this blog

Ghulam Abbas k Afsane Katba ka Fani Jaiza by Mah Jabeen , غلام عباس کے افسانے کتبہ کا فنی جائزہ از ماہ جبین

Reviewer: Shagufta Yasmin, Book: Mangi Hui Muhabbat By M. Iqbal Abid

تبصرہ : میرا عشق صوفیانہ از کنول ریاض

Reviewer : Rehana Aijaz, Book : Rah e Yar Teri Barishein By Kubra Naveed

Reviewer: Haniya Ahmed, Book: Tooto Hui sarak by Mohammad Jamil Akhtar

Reviewer : Ibrahim Hussain Abdi, Book : Bachpan Ka December by Hashim Nadeem

محفل سخن برائے خواتین کا پہلا مشاعرہ

رپورٹ برائے ۵۵ویں نشست

میں جناح کا وارث ہوں از محمود ظفر اقبال ہاشمی