غلام عباس کے افسانے کتبہ کا فنی جائزہ از : ماہ جبین غلام عباس 17 نومبر 1909ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی تعلیم لاہور میں مکمل کی۔ آل انڈیا ریڈیو کے رسالے "آواز" اور ریڈیو پاکستان کے رسالے "آہنگ" کے مدیر رہے۔ 1954ء سے لے کر 1967ء تک بی بی سی کی اردو سروس سے منسلک رہے۔ انہوں نے متعدد افسانے اور ناول لکھے اور صدر ایوب خان کی کتاب "فرینڈز ناٹ ماسٹرز" کا اردو زبان میں ترجمہ بھی کیا تھا۔ اُن کے افسانوی مجموعوں میں 'آنندی'، 'جاڑے کی چاندنی'، 'کن رس'، 'دھنک' اور'گوندنی والا تکیہ'جبکہ تراجم میں'زندگی نقاب چہرے'، 'الحمرا کے افسانے' اور 'انگریزی افسانے' شامل ہیں۔ وہ ماہنامہ "تہذیب نسواں" اور بچوں کے رسالے "پھول" کے ایڈیٹر بھی رہے۔ انہوں نے بچوں کے لیے نظموں کی کتاب "چاند تارا" بھی لکھی۔ غلام عباس کو ان کی کتاب "جاڑے کی چاندنی" پر آدم جی ادبی انعام ملا۔ اس کے علاوہ 1967ء میں حکومتِ پاکستان نے انہیں ستارہ ٔامتیاز کا اعزاز بھی عطا کیا...
Book : Mangi Hui Muhabbat Writer : Muhammad Iqbal Abid Price : 750 pkr Pages : 470 Publisher : Akhtar Khan Publisher (Sahiwal) Category : Novel Review : Shagufta Yasmin کتاب : مانگی ہوئی محبت مصنف : محمد اقبال عابد قیمت : 750 صفحات : 470 ناشران : اختر خان پبلشرز - ساہیوال صنف : ناولز مبصر : شگفتہ یاسمین "مانگی ہوئی محبت" محبت کا جذبہ اتنا پاکیزہ اور خوددار ہوتا ہے کہ مانگنے پہ اکتفا نہیں کرتا, ہم چیزیں تو استعارہ کے طور پہ مانگ کے لا سکتے ہیں مگر محبت............ ایک ایسی جادوئی کیفیت, ایک سحر انگیز جذبہ, جسے محبوب سے مانگنے پہ پیار کرنے والا خود کو تو بہت چھوٹا محسوس کرتاہی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ اس بات کو محبت کی توہین بھی سمجھتا ہے.......جی ہاں,,,ایسی ہی ایک محبت جوایک غریب نوجوان جس کا باپ ملاح, حلال روزی کمانے والا, کبھی بھی مانگے کی محبت پہ اکتفا نہیں کرتا وہ اپنے خالص کردار اور خلوصِ محبت سے اپنی کھوئی ہوئی محبت کو دوبارہ پا لیتا ہے.... ہاں جی....."یہ مانگی ہوئی محبت " اُس ناول کانام ہے جو کامرس کالج میاں چنوں کے پروفیسر...
Book : Mera Ishq Sofiyana Writer : Kanwal Riaz Price : 400 pkr Pages : 207 Publisher : Ali Mian Publications Category : Novel Review : Zeest Fatima Alam کتاب : میرا عشق صوفیانہ مصنفہ : کنول ریاض (قیمت : 400 روپے (پاکستانی صفحات : 207 ناشران : علی میاں پبلیکیشنز مبصر : زیست فاطمہ عالم مشہور ہر دلعزیز محبت بانٹنے والیں اور محبت لکھنے والیں مصنفہ ”کنول ریاض “ کی پہلی کتاب ” میرا عشق صوفیانہ “ کو ہاتھوں میں تھامتے ہی میں اس کے سرورق کی دلفریبی میں کھو سی گئی، عشق کے پراسرار رنگوں سے سجے اس دل نشین سرورق نے ایسی توجہ کھینچی کے کہ کتاب کو پڑھنے، اس کے ورق ورق پہ محبت کی خوبصورت کہانیاں بکھری دیکھ کر میں خود کو روک نہیں پائی۔ کنول آپی کی وہ تمام کہانیاں جو شاید انہوں نے عشق سے ع اور محبت سے م ادھار لے کر لکھیں ہیں ان کو پڑھ کر ایسا لگا جیسے ہر سطر ہر جملے میں محبت سمو کر اس معاشرے میں پنپتی نفرت کے وجود کو خاک میں ملانے کی کوشش کی گئی ہے۔ "محبت ایسا نغمہ ہے" کہانی چٹپٹی، بدگمانی کے درمیاں ہلکورے لیتی محبت سے شروع ہوتی ہے اور محبت پہ ہی ختم ہو...
ارادہ روز کرتا ہوں ، مگر کچھ کر نہیں سکتا میں پیشہ ور فریبی ہوں ، محبت کر نہیں سکتا بُرے ہو یا کہ اچھے ہو ، مجھے اِس سے نہیں مطلب مجھے مطلب سے مطلب ہے ، میں تم سے لڑ نہیں سکتا یہاں ہر دوسرا انساں خُدا خود کو کہتا ہے خُدا بھی وہ کہ جو اپنی ہی جھولی بھر نہیں سکتا میں تم سے صاف کہتا ہوں ! مجھے تم سے نہیں اُلفت فقط لفظی محبت ہے میں تم پہ مر نہیں سکتا تمہاری بات سُن لی ہے، بہت دُکھ کی کہانی ہے سنو تم بعد میں آنا ! ابھی کچھ کر نہیں سکتا محبت کی مسافت نے بہت زخمی کیا مجھ کو ابھی یہ زخم بھرنے ہیں، میں آہیں بھر نہیں سکتا صنم تیری محبت نے مجھے نفرت سکھائی ہے مگر اب اجنبی ہو تم، میں نفرت کر نہیں سکتا بھلے میں نے نہیں چاہا، مگر تم نے تو چاہا ہے تمہاری یاد کو دل سے تو باہر کر نہیں سکتا نجانے آدمی کیوں آدمی سے خوف کھاتا ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہو کسی سے ڈر نہیں سکتا ارے او عشق ! چل جا کام کر کس کو بلاتا ہے ؟ حُسن بازار میں بِکتا ہے سُولی چڑ ھ نہیں سکتا یہاں ہر ایک چہرے پر الگ تحریر لکھی ہے مری آنکھوں میں آنسو ہیں ابھی کچھ پڑھ نہیں سکتا ...
Book : Rah e Yar teri Barishein Writer : Kubra Naveed Price : 500 pkr Pages : 224 Publisher : Ilm. O Irfan Publishers Category : Novel Review : Rehana Aijaz ناول : راہِ یار تیری بارشیں مصنف : کبریٰ نوید صفحات: 224 قیمت: 500 پاکستانی روپے صنف : ناول ناشران : علم و عرفان پبلشرز تبصرہ : ریحانہ اعجاز بہت عرصے سے شور سنائی دے رہا تھا کہ " راہِ یار تیری بارشیں " زبردست جا رہا ہے ( یہ اس وقت کی بات جب قسط وار آ رہا تھا ) بے شمار تبصرے نگاہوں کے سامنے آتے رہے ، میں نے بھی ایک دو اقساط پڑھیں تب ہی اندازہ ہو گیا کہ کچھ ایسا غلط نہیں کہا جا رہا کہ ایک چاول کے دانے سے پوری دیگ کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ، لیکن وائے افسوس کہ آن لائن پڑھنا اپنے بس کی بات نہیں ، سو لاکھ چاہنے پر بھی اس ناول سے لطف اندوز نہ ہو پائی ، اور آج جبکہ یہ ناول کتابی شکل میں نہ صرف میرے ہاتھوں میں ہے بلکہ میں اسے پورا پڑھ بھی چکی ہوں تو میری خوشی دیدنی ہے ، صفحہ اول سے صفحہ آخر تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا مجھے اس ناول نے اور ایک مدت بعد ...
Book : Tooti Hui Sarak Writer : Mohammad Jamil Akhtar Price : 300 pkr Pages : 120 Publisher : Pakistan Adab Publisher Category : Short Stories Review : Haniya Ahmed کتاب : ٹوٹی ہوئی سڑک مصنف : محمد جمیل اختر قیمت : 300 صفحات : 120 ناشران : پاکستان ادب پبلشر صنف : افسانے مبصر : ہانیہ احمد کسی فلسفی کا کہنا ہے کہ ”اگر انسان اپنی نسیان کی طاقت سے کام نہ لے تو ماضی کے محرکات اس کی زندگی پر محیط ہوجائیں اور پھر وہ تا عمر مایوسی، اضطراب اور تناؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔“ یا اضطراب اگر کسی اور طرح اثر انداز ہو تو اندر موجود بے چینی کسی پل بھی سکون سے بیٹھنے نہیں دیتی۔ اسی اضطراب کو اگر ایک توانائی سمجھ لیں تو ایک صورت جنون بھی بن سکتی ہے۔ اسی جنوں کو کسی تحریک کا باعث بنا دیا جائے تو تاریخ معرکوں سے پر نظر آنے لگتی ہے۔ جیسے محمد جمیل اختر صاحب نے بھی اپنے پیش لفظ میں کہا ہے کہ: “افسانوں کی کتاب پر میں پیش لفظ کو اضافی سمجھتا ہوں، میں نے جو کچھ کہنا تھا وہ افسانوں میں کہہ دیا ہے۔” میرے ہاتھوں میں سولہ افسانوں اور ...
Book : Bachpan Ka December Writer : Hashim Nadeem Price : 800 pkr Pages : 320 Publisher : Ilm k Irfan Publishers Category : Novels Reviewer : Ibrahim Hussain Abdi کتاب : بچپن کا دسمبر مصنف : ہاشم ندیم قیمت : 800 پاکستانی روپے صفحات : ٣٨٠ ناشران : علم و عرفان پبلشرز صنف : ناول مبصر : ابرہیم حسین عابدی ایک ایسا ناول جو آپ کو آپ کے بچپن کے دسمبر میں جانے پہ مجبور کردے گا. بچپن کی شرارتوں، بھائی بہن کے جھگڑوں، باپ کی مار، ماں کا بچانا، اسکول ومدرسہ میں پڑھنا، جوانی کی دہلیز پہ قدم رکھنا، بچپن کی محبت جب محبت کی م سے بھی واقفیت نہ ہو، جوانی میں اسی محبت کا پروان چڑھنا. آٹھ سالہ بڑی محبوبہ سے عشق کی حسین اور الم ناک کہانی. بچپن کے دوست بھی کتنے قیمتی ہوتے ہیں. پھر جن کو عباد کی طرح بے لوث اور پرخلوص دوست مل جائے تو سبحان اللہ. بچپن، لڑھکپن اور جوانی کی حسین یادوں، شرارتوں کے ساتھی، مشکلات میں ساتھ دینے والے دوست. پیار کرنے والا گھرانہ: “مجھے کالونی میں داخل ہوتے دیکھ کر وہ سارے پاگل ہی تو ہوگئے تھے. سب سے پہلے بالے کی نظر مجھ پہ پڑی. وہ...
محفل سخن زیر اہتمام بزم سخن برائے خواتین گذشتہ دنوں 7 ستمبر کے خاص موقع پر بزم سخن برائے خواتین کی جانب سے ایک خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا. پروگرام آرگنائزر اور شاعرہ حیاء غزل جو کہ گروپ کی منتظم اعلی بھی ہیں اپنی خوبصورت نظامت اور حمد کے ساتھ محفل کا آغاز کیا. جبکہ تلاوت قرآن پاک اور نعتیہ کلام حافظ قاری محمد مزمل وسیم نے پیش کیا. پروگرام کی صدارت مشہور اور خوبصورت لب و لہجے کی مالک شاعرہ محترمہ شگفتہ شفیق کررہیں تھیں جبکہ مہمان خصوصی کی نشست پر منتخب کلام" العطش" کی مصنفہ محترمہ انجم عثمان موجود تھیں.دیگر شاعرات میں صبا جرال(بحرین) معصومہ ارشاد سولنگی( میہڑ سندھ) نرمین سرھیو (حیدرآباد) سدرہ طارق( لاہور) ماورا سید (کراچی) منزہ سحر (لاہور) تمثیلا لطیف(کراچی) شریک ہوئیں.دیگر شاعرات سامعین کی حیثیت سے بزم میں موجود رہیں اور شرکاء کو خوب داد و تحسین سے نوازا صدر محفل محترمہ شگفتہ شفیق نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئ میڈرڈ ایف ایم آرگنائزر فہیم بخاری صا حب اور شاعرہ حیا غزل نےمل کر ایک بہترین مشاعرہ ارینج کیا ۔جس کے لیئے...
رپورٹ برائے ۵۵ویں نشست ٢۷ جنوری، ٢٠٢٠ء کو "محبانِ اردو ادب" کی 55 ویں نشست شعبۂ اردو میں منعقد کی گئی جو کہ اس سال کی پہلی نشست بھی تھی۔ نشست کا آغاز سوا بارہ بجے ہوا اور طلبہ کی آمد نے نشست کی رونق کو دوبالا کر دیا، جن میں سے اکثریت شعبۂ اردو سے تھی۔ صدر کا عہدہ اویس شاہ، کتابت کا محمد بلال اور نظامت کا عہدہ فریال زہرا نے سنبھالا۔ صدرِ شعبۂ اردو ڈاکٹر رفیق احمد خان مہمانِ خصوصی تھے۔ نشست کی ابتدأ حمزہ نے اپنے غزل سے کی۔ ہمارے لہجے کی تلخیاں راز کھولتی ہیں ہماری ہستی میں ہجر خانہ بنا ہوا ہے ہماری نسلیں نشے کی شدت سے مر رہی ہیں یہ عشق تو بےچار ہ بہانہ بنا ہوا ہے اسمأ جتوئی نے خوش گلوئی سے اپنی غزل پیش کی اور اویس شاہ نے "مکافاتِ عمل" پر اپنا تجزیاتی افسانہ۔ صدرِ شعبۂ اردو ڈاکٹر رفیق احمد خان نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ کہانی سنانا انسان کی فطرت ہے، چاہے وہ قصہ ہو یا ر...
Book : Mai Jinnah Ka Waris Hun Writer : Mahmood Zafar Iqbal Hashmi Price : 800 Pages : 352 Publisher : mavra Publishers Category : Novel Review : Neelum Shehzadi کتاب : میں جناح کا وارث ہوں مصنف : محمود ظفر اقبال ہاشمی قیمت : 800 صفحات : 352 ناشران : ماورا پبلشرز مبصر : نیلم شہزادی اس وقت میرے ہاتھوں میں ایک ایسی نایاب کتاب ہے جو آنے والے وقتوں میں اپنی مثال آپ ہو گی .. جو ہر پاکستانی کے لیے ہے -جسے قومی کتاب کہہ کر پکارا جائے گا(ان'شاءاللہ )- یہ میری خواہش ہونے کے علاوہ سبز غلاف میں لپیٹے اس صحیفہ کے اصل مقام کی نشان دہی بھی ہے- اک سچے کھرے محب وطن نے سلطانی عصا تھام کر حکومت کے ایوانوں میں اڑتی ریت کے کالے بگولوں کو شکست دی ہے .. اور اس محاز پہ کھڑے محافظ " سر ہاشمی " کا واحد و یکتا ہتھیار "محبت" ہے .. سیاست دانوں کوایسی خوب صورت نصیحت کسی نے نہ کی ہو گی . جذبات کی زیادتی کے باعث الفاظ نا قابل گرفت ہوئے جا رہے ہیں - چھوٹی چھوٹی گلیوں میں...
Comments
Post a Comment