Kitabi Vibes Jamshoro Chapter - Book Club First sitting Report

کتابی وائبس کمیونٹی کے "بک کلب" جامشورو چیپٹر کی پہلی کامیاب نشست....! کتابی وائبس ایک کمیونٹی ہے- "کتابی وائبس" بک کلب جامشورو چیپٹر کی تشکیل ینگ ویمن رائیٹرز فارم - کراچی چیپٹر اور ایکسٹریم انسٹیٹیوٹ آف نالج کے تعاون سے قرار پائی- اس کی پہلی نشست منگل کے دن مورخہ ٢٨ اگست ٢٠١٨ کو اردو ڈپارٹمنٹ، آرٹس فیکلٹی، یونیورسٹی آف سندھ، جامشورو میں منعقد ہوئی- بارہ بجے تک باقاعدہ نشست کا آغاز ہو چکا تھا- نشست کی منتظم نرمین سرھیو تھیں- محترم ممبرز کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ مسرت رہی- سب کو رائٹنگ پیڈ اور قلم دیے گئے- ممبرز سے نشست کے حوالے سے توقعات لکھوائی گئیں- جس میں ادب، معلومات اور اعتماد کا ذکر سرِ فہرست رہا- کتابی وائبس کمیونٹی کا باقاعده تعارف ہوا- تعاون کردہ تنظیموں کا بھی ذکر کیا گیا- مصنف اور کہانی (آپا از ممتاز مفتی) کا ابتدائی تعارف ہوا- کہانی کے پسندیدہ کردار، مکالمے، اقتباس اور سطر کے متعلق سب نے اپنی رائے دی- سنیکس سرو کیے گئے- بحث مباحثے (ڈسکشن) کے لیے تیار کردہ سوالات چٹس پر لکھے گئے اور باری باری ہر ممبر نے چٹ سے سوال پڑھا اور اس پر گفتگو ہوئی- م...