Posts

Showing posts from November, 2018

Reviewer : Zeest Fatima, Book : Dua Dete Hein Lafz mere by Rehana Aijaz

Image
Book : Dua Dete Hein Lafz Mere  Poetess : Rehana Aijaz  Price : 300 pkr  Pages : 128 Publisher : Ilm O Irfan Publishers  Category : Poetry Book Reviewer : Zeest Fatima Alam کتاب : دعا دیتے ہیں لفظ میرے  شاعرہ : ریحانہ اعجاز قیمت : 300 پاکستانی روپے  صفحات : 128 ناشران : علم و عرفان پبلشرز مبصر : زیست فاطمہ عالم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں کسی انسان کی گہرائی ماپنی ہو تو اس کے لفظوں کو پڑھو ۔بظاہر سادہ نظر آنے والیں ریحانہ اعجاز اندر سے کتنی گہری ہیں یہ کبھی پتا نہ نہ چل پاتا اگر ان کی سحرانگیز نظموں غزلوں قطعات میں بکھرے موتیوں کی صورت گہرے معنوں سے لبریز لفظوں سے آشنائی نہ ہوتی ۔ ہر لفظ گویا ایک مکمل کہانی رکھتا ہے میری نظر میں اس طرح شعر یا نظم کہنا بھی شاعر کے فن کی معراج ہی ہے کہ پڑھنے والا اس کے ہر لفظ پہ چونکتا چلا جائے اور نظم ختم ہوجائے مگر وہ تیزی سے اپنی نگاہیں نظم کے آخری لفظ سے اٹھائے اور پہلے لفظ پہ جما دے اور جب دوبارہ پڑھے تو ایک نئی کہانی اس کی منتظر ہو ۔ ریحانہ اعجاز کے لفظوں میں صرف دعا ہی نہیں محب...
ارادہ روز کرتا ہوں ، مگر کچھ کر نہیں سکتا میں پیشہ ور فریبی ہوں ، محبت کر نہیں سکتا بُرے ہو یا کہ اچھے ہو ، مجھے اِس سے نہیں مطلب مجھے مطلب سے مطلب ہے ، میں تم سے لڑ نہیں سکتا یہاں ہر دوسرا انساں خُدا خود کو کہتا ہے خُدا بھی وہ کہ جو اپنی ہی جھولی بھر نہیں سکتا میں تم سے صاف کہتا ہوں ! مجھے تم سے نہیں اُلفت فقط لفظی محبت ہے میں تم پہ مر نہیں سکتا تمہاری بات سُن لی ہے، بہت دُکھ کی کہانی ہے سنو تم بعد میں آنا ! ابھی کچھ کر نہیں سکتا محبت کی مسافت نے بہت زخمی کیا مجھ کو ابھی یہ زخم بھرنے ہیں، میں آہیں بھر نہیں سکتا صنم تیری محبت نے مجھے نفرت سکھائی ہے مگر اب اجنبی ہو تم، میں نفرت کر نہیں سکتا بھلے میں نے نہیں چاہا، مگر تم نے تو چاہا ہے تمہاری یاد کو دل سے تو باہر کر نہیں سکتا نجانے آدمی کیوں آدمی سے خوف کھاتا ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہو کسی سے ڈر نہیں سکتا ارے او عشق ! چل جا کام کر کس کو بلاتا ہے ؟ حُسن بازار میں بِکتا ہے سُولی چڑ ھ نہیں سکتا یہاں ہر ایک چہرے پر الگ تحریر لکھی ہے مری آنکھوں میں آنسو ہیں ابھی کچھ پڑھ نہیں سکتا ...