میں جناح کا وارث ہوں از محمود ظفر اقبال ہاشمی

Book : Mai Jinnah Ka Waris Hun Writer : Mahmood Zafar Iqbal Hashmi Price : 800 Pages : 352 Publisher : mavra Publishers Category : Novel Review : Neelum Shehzadi کتاب : میں جناح کا وارث ہوں مصنف : محمود ظفر اقبال ہاشمی قیمت : 800 صفحات : 352 ناشران : ماورا پبلشرز مبصر : نیلم شہزادی اس وقت میرے ہاتھوں میں ایک ایسی نایاب کتاب ہے جو آنے والے وقتوں میں اپنی مثال آپ ہو گی .. جو ہر پاکستانی کے لیے ہے -جسے قومی کتاب کہہ کر پکارا جائے گا(ان'شاءاللہ )- یہ میری خواہش ہونے کے علاوہ سبز غلاف میں لپیٹے اس صحیفہ کے اصل مقام کی نشان دہی بھی ہے- اک سچے کھرے محب وطن نے سلطانی عصا تھام کر حکومت کے ایوانوں میں اڑتی ریت کے کالے بگولوں کو شکست دی ہے .. اور اس محاز پہ کھڑے محافظ " سر ہاشمی " کا واحد و یکتا ہتھیار "محبت" ہے .. سیاست دانوں کوایسی خوب صورت نصیحت کسی نے نہ کی ہو گی . جذبات کی زیادتی کے باعث الفاظ نا قابل گرفت ہوئے جا رہے ہیں - چھوٹی چھوٹی گلیوں میں...