بچوں اور کتابوں کے ساتھ ایک دن!

بچوں اور کتابوں کے ساتھ ایک دن ! کہانیاں سننا اور سنانا انسانی فطرت کا ایک روپ ہے۔ بچوں میں اس چیز کا رحجان زیادہ پایا جاتا ہے۔ موجودہ دور میں ان کے لیے جہاں مطالعہ لازمی قرار پایا ہے وہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ کتب بینی بچوں میں بڑھتے نفسیاتی مسائل سے بچنے کے ساتھ ساتھ انھیں فضول مشاغل سے بھی دور رکھتی ہے۔ بچوں میں کتب بینی کے شوق کو فروغ دینے کے لیے 'کتابی وائبس (کمیونٹی)' کی سربراہ نرمین سرھيو نے ١٥ اکتوبر، ٢٠٢٠ء کو حیدرآباد میں واقع رائل کیمبرج سکول میں بچوں کے ساتھ reading sessions کروائے۔ جہاں انھیں دعائے سفر جیسی قیمتی تحفے کے بارے میں لکھی گئی کتاب ' تحفۂ سفر از کومل عارف ' دل چسپ انداز میں پڑھ کر سنائی گئی۔ چھوٹے بچوں کو شکریہ جیسی اچھی عادت کی اہمیت پر مبنی کتاب ' ننّھی چيونٹی ' بھی پڑھ کر سنائی گئی۔ دونوں کتب میں موجود تصاویر نے بچوں کو شوق کو بڑھایا۔ وہیں ان کی حاضر جوابی نے ایک خوش گوار ماحول کو برقرار رکھا۔ اس طرح کے سیشنز سے بچوں میں کتب بینی کا رحجان بڑھتا ہے۔ ہم نرمین سرھيو کے قیمتی وق...