Book : Mera Ishq Sufiyana By Kanwal riaz, Reviewer : Nimra Malik

کتاب : میرا عشق صوفیانہ مصنفہ : کنول ریاض تبصرہ نگار : نمرہ ملک کنول ریاض سچے لفظوں کی منفرد لکھاری ہیں۔میری پیاری دوست ہیں مگر آج ان کی کتاب سامنے آنے پہ میں نے اک قاری کی حثیت سے اسے پڑھا ہے۔دوستی کو درمیا ن سے ہٹا کے پڑھا تو مجھ پہ ڈھیروں انکشافات ہوئے۔بظاہر سیدھی سادی کنول ریاض کے افسانوں میں بطور خاص عورت کیسے سانس لیتی ہے،دکھ کیسے بولتے ہیں،معاشرتی برائیاں کیسے بے نقاب ہوتی ہیں ،سماجی بیماریاں کیسے کیسے حالات سے نبرد آزما ہوتی ہیں اور ہنستے کھیلتے چہرے کیسے کیسے دکھ چھپا کے جیتے ہیں،یہ سب کنول کی تحریروں کی عکاسی کرتے نظر آتے ہیں۔ ’’میرا عشق صوفیانہ‘‘ علی میاں پبلیکیشنز ؛لاہور سے شائع ہوئی ہے۔اس کتاب کا انتساب ہر بیٹی کی طرح اپنے باپ کو آئیڈیل ماننے والی کنول ریاض نے اپنے والد مرحوم کے نام لکھا ہے کہ وہ مہکتی یاد بن کر مجھ میں زندہ ہیں۔فوزیہ شفیق نے بہت محبت بھرے انداز میں جاندار دیباچہ لکھا ہے ۔وہ لکھتی ہیں’’کنول ریاض کو بہت اچھی طرح سے پتہ ہے کہ کہانی کا تانا بانا بنتے اس کے حقیقی تقاضے نبھاہنے بے حد ضروری ہیں۔ان کے لکھنے،بات کہنے کا الگ ہی ان...