Posts

Showing posts from September, 2018

محفل سخن برائے خواتین کا پہلا مشاعرہ

Image
محفل سخن زیر اہتمام بزم سخن برائے خواتین گذشتہ دنوں 7 ستمبر کے خاص موقع پر بزم سخن برائے خواتین کی جانب سے ایک خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا. پروگرام آرگنائزر اور شاعرہ حیاء غزل جو کہ گروپ کی منتظم اعلی بھی ہیں اپنی خوبصورت نظامت اور حمد کے ساتھ محفل کا آغاز کیا. جبکہ تلاوت قرآن پاک  اور نعتیہ کلام حافظ قاری محمد مزمل وسیم  نے پیش کیا. پروگرام کی صدارت مشہور اور خوبصورت لب و لہجے کی مالک شاعرہ محترمہ شگفتہ شفیق کررہیں تھیں جبکہ مہمان خصوصی کی نشست پر منتخب کلام" العطش" کی مصنفہ محترمہ انجم عثمان موجود تھیں.دیگر شاعرات میں صبا جرال(بحرین) معصومہ ارشاد سولنگی( میہڑ سندھ) نرمین سرھیو (حیدرآباد) سدرہ طارق( لاہور) ماورا سید (کراچی) منزہ سحر (لاہور) تمثیلا لطیف(کراچی) شریک ہوئیں.دیگر شاعرات سامعین کی حیثیت سے بزم میں موجود رہیں اور شرکاء کو خوب داد و تحسین سے نوازا صدر محفل محترمہ شگفتہ شفیق نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئ میڈرڈ ایف ایم آرگنائزر فہیم بخاری صا حب  اور شاعرہ حیا غزل نےمل کر  ایک بہترین مشاعرہ ارینج کیا ۔جس کے لیئے...

Reviewer : Ibrahim Hussain Abdi, Book : Bachpan Ka December by Hashim Nadeem

Image
Book : Bachpan Ka December  Writer : Hashim Nadeem Price : 800 pkr Pages : 320 Publisher : Ilm k Irfan Publishers Category : Novels Reviewer : Ibrahim Hussain Abdi کتاب : بچپن کا دسمبر مصنف : ہاشم ندیم قیمت : 800 پاکستانی روپے صفحات : ٣٨٠ ناشران : علم و عرفان پبلشرز صنف : ناول مبصر :  ابرہیم حسین عابدی  ایک ایسا ناول جو آپ کو آپ کے بچپن کے دسمبر میں جانے پہ مجبور کردے گا. بچپن کی شرارتوں، بھائی بہن کے جھگڑوں، باپ کی مار، ماں کا بچانا، اسکول ومدرسہ میں پڑھنا، جوانی کی دہلیز پہ قدم رکھنا، بچپن کی محبت جب محبت کی م سے بھی واقفیت نہ ہو، جوانی میں اسی محبت کا پروان چڑھنا. آٹھ سالہ بڑی محبوبہ سے عشق کی حسین اور الم ناک کہانی. بچپن کے دوست بھی کتنے قیمتی ہوتے ہیں. پھر جن کو عباد کی طرح بے لوث اور پرخلوص دوست مل جائے تو سبحان اللہ. بچپن، لڑھکپن اور جوانی کی حسین یادوں، شرارتوں کے ساتھی، مشکلات میں ساتھ دینے والے دوست. پیار کرنے والا گھرانہ: “مجھے کالونی میں داخل ہوتے دیکھ کر وہ سارے پاگل ہی تو ہوگئے تھے. سب سے پہلے بالے کی نظر مجھ پہ پڑی. وہ...